Tuesday October 22, 2024

آج اس موقع پر دوشخصیات کو بہت یاد کر رہا ہو ں،عمران خان نے والد یا والدہ نہیں بلکہ کن دو لوگوں کا نام لے لیا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے کا رکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو 22سال میرے ساتھ رہے،میں قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل سمجھتا ہوں اور ان کی طرح کبھی سیاست کو کیئریر یا پیشہ نہیں بنا یا ۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ میں 22سال پہلے سیاست میں آیا ،مقصد

صرف ایک تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا یا جائے ،یہاں پر مدینہ کی ریاست کی طرح انقلاب لائیں ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج اپنے سفر کے آغاز کے دو ساتھیوں کو یاد کر رہا ہوں جن میں سے ایک احسن رشید تھے جو کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کر گئے اور دوسری سلونی بخاری تھی جو آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے سارے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

FOLLOW US