Tuesday October 22, 2024

وہ رکن پنجاب اسمبلی جسے تحریک انصاف نے پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا لیکن اس نے وزیراعلیٰ کا ووٹ تحریک انصاف کو ہی دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں دو آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن نے تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدارکو ووٹ دیا ،،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی تیمور لالی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کے ایوان میں 175اور اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ

ہیں تاہم چوہدری پرویز الٰہی سپیکر کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے اس طرح اس کی مجموعی عددی برتری 184ہے ۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں دو آزاد اراکین جگنو محسن ، ملک احمد علی اولکھ او ر راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم نے تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا جبکہ ایک رکن اسمبلی تیمور لالی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ آ سکے ۔۔پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو 186جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کو 159ووٹ ملے۔

FOLLOW US