Tuesday October 22, 2024

وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی پرانے دوستوں کے لیے بنی گالہ کے دروازے بند ۔۔۔۔ نعیم الحق سمیت کس کس کو فارغ کر دیا گیا؟ 440 وولٹ کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دو دیرینہ ساتھیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا، ان میں نعیم الحق اور عون چوہدری شامل ہیں، نعیم الحق کو گزشتہ روز بنی گالہ جاتے ہو ئے عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر روک دیا گیا۔کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق چیئرمینبریکنگ نیوز: آصف زرداری اپنےتجربے کا استعمال کر گئے ،

 

صدارتی الیکشن کے لیے عارف علوی کے مقابلے میں ایسی تگڑی شخصیت کا نام سامنے لے آئےکہ پی ٹی آئی قیادت سوچ میں پڑ گئی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے نہیں دیا۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ میں عمران خان کو لینے آیا ہوں، تم مجھے نہیں جانتے تم میرے انڈر ہی کام کرتے رہے ہو، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اندر جانے نہیں دیا تاہم بنی گالہ سے کال آنے پر انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔عون چوہدری کے بھی بنی گالہ آنے پر پابندی لگادی گئی۔ عون چوہدری طویل عرصہ سے عمران خان کے معاون برائے سیاسی امور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کے دست راست تھے، ان کی سبکدوشی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اننگ مکمل کرلی ہے، اب ذمہ داریاں بدل گئی ہیں جن سے دوسرے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ویسے بھی عمران خان کی طویل خدمت کے عوض عون چوہدری اپنے بھائی کو ایم پی اے بنوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے بھائی امین چوہدری لاہور سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔

FOLLOW US