Tuesday October 22, 2024

عمران خا ن کو یہ کام تیس دن کے اندر اندر ہر صورت کرنا ہو گا ورنہ۔۔۔اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی اور صوبوں کے مابین روابط بڑھانے اورمسائل کے حل کیلئے نومنتخب وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے آرٹیکل 153کے تحت ایک ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل قائم کرنے کے پابند ہیں۔1975ئ میں وفاق اورصوبائی حکومتوں کے مابین وفاق کی سطح پر رابطوں کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت

مشترکہ مفادات کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 7 اگست1975ئ میں منعقدہوا، 43 برس میں مفادات کونسل کے اب تک 38 اجلاس منعقدہوچکے ہیں۔

FOLLOW US