Tuesday October 22, 2024

نا اہل جہانگیر ترین عمران خان کے فیصلو ں پر حاوی! وزیراعظم عمران خان کو اہم ترین فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک )نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر میڈ یا کے بعض حلقے کھل کر تنقید کر رہے ہیں اور کہا جا ر ہا ہے کہ عثمان بزدار کو جہانگیر ترین کے کہنے پر وزارت اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب پر میڈ یا میں الزامات بھی سامنے آئے ہیں جس کے باعث انہیں اپنی اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے ۔اس حوالے سے

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تجزیہ کارطلعت حسین نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنو ا کر جہانگیر ترین نے ثابت کردیا ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے ان کے ہاتھ میں ہے ۔وہ بلا شک اس وقت پاکستان کی سب سے طاقتور سیاسی شخصیت ہے ،نہ جانے شاہ محمود قریشی کیا محسوس کر رہے ہوں گے؟ان کا کہنا تھا کہ یہ جہانگیر ترین کے لیے اچھا دن ہے لیکن شفاف گورننس کے لیے افسردگی کا دن ہے ۔

FOLLOW US