Tuesday October 22, 2024

عثمان بزدارپرکوئی ایف آئی آرنہیں ہے،ایک غریب آدمی وزیراعلیٰ بن گیاہے،اب اس کوتوچھوڑدیں۔۔بڑی حمایت مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارپرکوئی ایف آئی آرنہیں ہے،ایک غریب آدمی وزیراعلیٰ بن گیاہے،اب اس کوتوچھوڑدیں،عثمان بزدارکے وزیراعلیٰ بننے سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی دورہوگی۔پنجا ب اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ سپیکر

کاکردارسب کو ساتھ لے کرچلناہے،بطورسپیکرتمام ممبران کامشکور ہوں کہ قائد ایوان کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئے،اللہ کاشکراداکرتے ہیں جمہوری عمل مکمل ہوگیا خوش ہوں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے سرانجام پائے،اپوزیشن لیڈر کیلئے کاغذات مانگے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارپرکوئی ایف آئی آرنہیں ہے،ایک غریب آدمی وزیراعلیٰ بن گیاہے،اب اس کوتوچھوڑدیں ،میں ان کاعلاقہ خوددیکھ چکاہوں،عثمان بزدارکے وزیراعلیٰ بننے سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی دورہوگی جبکہ نوازشریف کے دور میں پسماندگی بڑھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کاکیس عدالت میں ہے اس پرتبصرہ نہیں کرناچاہیے۔

FOLLOW US