Tuesday October 22, 2024

جنرل قمر جاوید باجوہ کا بشریٰ بی بی کے لیے زبردست استقبال دیکھتے ہی کیا کر دیا ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کی عدم موجودگی میں نئی خاتون اوّل بشری بی بی کا خیرمقدم صدارتی محل کے عملے کی خواتین اور صدر مملکت کے اے ڈی سی نے کیا۔۔بشری بی بی تقریب شروع ہونے سے کم و بیش دس منٹ پہلے

 

آڈیٹوریم میں پہنچیں جہاں تقریب منعقد ہوئیں۔ مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام مہمان اس وقت تک اپنی نشستوں پر بیٹھ چکے تھے۔۔بشری بی بی کے احترام میں اگلی صفوں میں موجود مہمان کھڑے ہوگئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہوتے ہی بشریٰ بی بی کو سلیوٹ کیا اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا۔۔جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی آنکھیں بند کر کے ورد پڑھتی رہیں۔یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اس موقع پر قوم کے نام اہم پیغام بھی دیا اور کہا کہ آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔ کُرسی اور اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے ، ان کا مقصدر ملک میں صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے آزاد اس طرح کی طرز حکمرانی میں عوام کی فلاح و بہبود یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کے عوام کے لئے خوشی کا دن ہے، میں نے پاکستانیوں کی بہتری اور اس دن کے لئے بہت دعائیں کی ہیں

FOLLOW US