Tuesday October 22, 2024

عمران خان نے عثمان بزدار کو اس لیے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب نہیں کیا کہ اس کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے بلکہ ہارون رشید کے تہلکہ خیز انکشاف نے ہنگامیہ کھڑا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو اس لئے نامزد کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے ، ایسا نہیں ہے ۔پروگرام تھنک ٹینک میں میزبان عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا

کہ عثمان بزدار کے بارے میں عمران خان کو غلط اطلاعات دی گئی ہیں ۔دوسر ی خبر ہے کہ عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر بنایا جا رہا ہے یہ مصلحت پسندی ہے جو ایک لیڈر کے شایان شان نہیں ۔ عمران خان بہادر آدمی اور کرپشن سے پاک ہیں ۔معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ نواب اگبربگٹی پسماندہ ترین علاقے سے تھے مگر وہ بڑے جابر نواب تھے جبکہ معراج خالد اور حنیف رامے کا تعلق لاہور سے تھا لیکن ان کا تعلق ایک درمیانے گھرانے سے تھا،اب عثمان بزدار نامزد ہو گئے ہیں لیکن پنجاب میں ان سے بہتر بہت سے لوگ موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عمران کو حلف برداری کی ریہرسل کرنی چاہئے تھی۔بعض اردو الفاظ ادا کرنے میں انھیں مشکل پیش آرہی تھی۔سیاسی تجزیہ کار ،روزنامہ دنیا کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ عثمان بزدار عمران خان کے نظریہ کے حامل وزیر اعلیٰ نہیں وہ تحریک انصاف میں چالیس دن پہلے آئے اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے آخری دنوں میں ان کے استقبال میں شریک تھے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب ہی میدان جنگ ہے الیکشن سے پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے عمران خان کہتے ہیں

تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہوگا لیکن پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ عمران خان کے ویژن کو آگے لے جانے کے اہل نہیں ہیں ۔معروف صحافی ،اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن نے کہا کہ عثمان بزدار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترے ہیں اور وزیر اعلیٰ کا الیکشن لڑنے کے اہل ہیں ۔آج اس حوالے سے ووٹنگ ہوگی اور بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ منتخب ہو جائیں گے سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان نے یہ اچھا انتخاب کیا یا برا؟عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین اپنا حق استعمال کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انھیں موقع ملنا چاہئے اور مستقبل ہی ان کی کارکردگی کے بارے میں بتا سکتا ہے عمران خان نے ایک ٹیم میدان میں اتاری ہے تو انھیں وقت دینا چاہئے

FOLLOW US