Tuesday October 22, 2024

عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بنتے ہی حکومت پنجاب کے گستاخ رسول ﷺ کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا، کروڑوں مسلمانوں کے دل خوش ہو گئے

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں توہین رسالت کے معاملے پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دار پیش کر دی گئی ۔تحریک انصاف کے عمار یاسر نے قرار داد پیش کی۔نومنتخب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مختصر خطاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دار پیش کی

گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملے پر وفاقی حکومت تمام مسلم ممالک سے رابطہ کرے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار حمز ہ شہبازنے 159ووٹ حاصل کئے ۔

FOLLOW US