Tuesday October 22, 2024

عثمان بزدار پر نہ صرف انکوائری ہونی چاہیے بلکہ۔۔۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا سنسنی خیز بیان جاری

لاہور(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر کوئی کیس نہیں اور جب وزیراعلیٰ جب منتخب ہوجائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے،اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کاانتخاب لڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ،

میں فارورڈبلاک کےخلاف ہوں،پی ٹی آئی کےساتھ گزشتہ 5 سال سے اتحادہے،پی ٹی آئی کےساتھ مل کردھرنے بھی دیئے ہیں،الیکشن بھی ساتھ لڑاہے،ڈپٹی سپیکر پی ٹی آئی کے ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کوئی ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کالی پٹیاں اگر کوئی باندھتا ہے تو اسکی مرضی ہے،چاہے کالے کپڑے پہن کرآجائیں،ابھی تو ہم الیکشن لڑرہے ہیں باڈی بلڈنگ نہیں کررہے،اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کاانتخاب لڑے ،ووٹنگ شفاف اور آزادانہ ہونی چاہیے۔چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر کوئی کیس نہیں اور جب وزیراعلیٰ جب منتخب ہوجائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ اوراپوزیشن کے حامی الگ الگ حصے میں جاتے ہیں،وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ نہیں ایوان کی تقسیم سے ہوتاہے۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس جاری ہے جس کے آغاز پر ہی ن لیگ کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت جاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے، تحریک انصاف کے عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے درمیان وزارت اعلیٰ کے لیے مقابلہ ہے۔وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کر ان کی گنتی کے عمل سے کیا جارہا ہے۔اسپیکر اسمبلی نے عثمان بزدار کو ووٹ دینے والے اراکین کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے اراکین کو بائیں جانب لابی میں جمع ہونے کی ہدایت کی۔اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب تک اراکین کی گنتی مکمل نہیں ہوتی کوئی رکن باہر نہیں جائے گا۔اسپیکر اسمبلی کامیاب امیدوار کا اعلان دونوں لابیوں میں جمع ہونے والے اراکین کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کریں گے۔

FOLLOW US