Tuesday October 22, 2024

نوازشریف ودیگر کی سزا معطلی کا معاملہ، نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آنے والی خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگر کی سزا معطلی کے معاملے پر نیب نے تحریری شق وار جواب جمع کرادیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے 11صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا۔ ہفتہ کو نوازشریف ، مریم نواز اور

کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے معاملے پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری شق وار جواب جمع کرادیا۔نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے 11صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا۔ سزا معطلی کی درخواست پر نیب کی جانب سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے ۔ نیب نے جواب داخل کرتے ہوئے یہ اعتراض کیا کہ نیب کو ابیدائی طور پر درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا تھا۔ نیب نے ملزمان پر عائد فرد جرم کے الزامات ثابت کئے ۔ احتساب عدالت نے فیصلے میں سزا کی وجوہات بھی بیان کیں ۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں بظاہر کمزوری یا قانونی سقمسزا کے خلاف اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے فوری بعد سماعت کے لئے مقرر ہیں ۔ا ستغاثہ کی طرف سے 9اے فائیو اوور شیڈول 2کا کیس ثابت کیا گیا ۔ استغاثہ کی طرف سے شواہد پیش کرنے کے بعد بار ثبوت ملزمان پر مشتمل تھا۔ ملزمان نے اپنے دفاع میں کچھ پیش نہیں کیا

FOLLOW US