Tuesday October 22, 2024

عمران خا ن کے وزیر اعظم بنتے ہی چینی وزیر اعظم بھی میدا ن میں آگئےدھماکہ دار بیان نے ہلچل مچا دی خبر ملاحظہ کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزیراعظم لی کھی چیانگ نے پاکستان کے عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں چینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار اہم معاون شراکت داری پر

مبنی ہیں اور وقت گزرنے اور عالمی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود ان میں صحت مندانہ اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی دوطرفہ اعتماد کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اوربیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو زبردست فوائد حاصل ہوئے ہیں۔چینی وزیراعظم نے چین پاکستان تعلقات کے فروغ میں بھرپور مدد دینے پر عمران خان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ پائیدار ورکنگ شپ اور ذاتی دوستی قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جاسکے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ مفید تعاون مزید گہرا کیا جاسکے۔اور چین پاکستان کو مستقبل میں مشترکہ قسمت کی برابری بنایا جاسکے۔

FOLLOW US