Tuesday October 22, 2024

عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب قبول کریں گے یا نہیں؟ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلی بارجنوبی پنجاب کے عام آدمی کووزیراعلیٰ بنایاجارہاہے ،پسماندہ علاقوں کے مسائل عثمان بزدار سے بہترکوئی نہیں جانتا۔پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پوری پارٹی نامزدامیدوارعثمان بزدار کےساتھ کھڑی ہے،خوش آئندہ بات ہے ڈپٹی سپیکربھی

پسماندہ علاقے کاہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانی سرداروں اور جاگیرداروں کے پاس رہی،عمران خان نے جسے نامزدکیاہے ہم سب اس کےساتھ ہیں،پہلی بارجنوبی پنجاب کے عام آدمی کووزیراعلیٰ بنایاجارہاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ساری سیٹیں لاہورمیں نہیں رکھنی چاہئیں،سابق حکومت میں سب عہدے اپنے پاس رکھ لیے جاتے تھے۔

FOLLOW US