اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اگلےمرحلے میں پارٹی ممبران کومزید وزارتیں تفویض کردی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے مرحلے میں درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھیں
گے تاہم انہوں نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔عمران خان اپنے پاس وزارت توانائی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی،وزارت منصوبہ بندی، شماریات، نجکاری،، ہاوسنگ اینڈ ورکس، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانی، پوسٹل سروسز، آبی وسائل، کیڈ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،، وزارت امورکشمیروگلگت بلتستان، پارلیمانی امور رکھیں گے۔دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کے لیے نامزد وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان پیر کی صبح اپنے عہدوں اور وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے۔20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔ جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئے، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات، ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ایوان صدر میں وزیراعظم عمران خان سے صدرمملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔ تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔