Wednesday October 23, 2024

تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلیں گےکیونکہ۔۔۔ بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیشگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کئے جانے والے وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے اورانہیں تبدیل کر دیا جائے گا ۔ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پوری

 

کوشش ہو گی کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب جیتیں،ہمارے 161میں سے دواراکین حج پر گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی آزاد اراکین کے ووٹ ملنے کا بھی امکان ہے تاہم کامیاب نہ ہونے کی صورت میں بھی حمزہ شہباز ہی قائد حزب اختلاف ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کابڑا شور تھا اورعمران خان بھی بہت بلند بانگ دعوے کرتے تھے ، ان کے نامزد کردہ وزیر اعلی پر نہ صرف قتل کے مقدمات سامنے آگئے ہیں بلکہ نیب کے کیسز بھی ہیں ،میں پیشگوئی کر رہا ہوں اور اسے لکھ لیں کہ یہ وزیر اعلیٰ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔

FOLLOW US