Wednesday October 23, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی جہانگیر ترین کہاں چلے گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی شدید حیران رہ جائیں گے

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوتے ہی جہانگیر خان ترین کہاں چلے گئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر عمران خان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد جہانگیر ترین نے حکومت سازی میں اہم کردار ادا کیا اور وفاق میں اپنی

 

جماعت کی حکومت بنانے کے علاوہ تخت پنجاب سنبھالنے میں بھی عمران خان کا خوب ساتھ دیا۔ انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی مختلف جماعتوں میں شمولیت کی بات آئی تو جہانگیر ترین کے جہاز کی خاصی ’مشہوری‘ ہوئی جو مختلف شہروں میں فضاؤں میں اڑاتا ہوا پی ٹی آئی کیلئے امیدوار اکٹھے کرتا رہا۔جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ وہ حکومت سازی کے بعد منظرعام سے غائب ہو جائیں گے جبکہ آج انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 21 اگست کو لندن چلے جائیں گے مگر اب سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن اور جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر فرحان ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین لندن روانہ ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US