Wednesday October 23, 2024

دنیا کا وہ اسلامی ملک جس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو عالم اسلام کی امید قرار دے دیا

تہران (سی پی پی ) عمران خان کے وزیر اعظم منتخب اور حلف اٹھانے کے بعد ملکی و غیرملکی رہنماو¿ں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی کے

مطابق پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے،ایران پاکستانی عوام کودل کی گھرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورایران کے دوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا،امیدہے عمران خان کے دوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا،پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمندہیں،پاکستان کے لئے تعاون کے تمام راستے کھلے ہیں۔

FOLLOW US