Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز:عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا یا نہیں؟ مجرمانہ ریکارڈ کے انکشاف کے بعد عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے عثمان بزدار کو نامزد کیا ہے جس کے بعد اب ان کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم نے اپنے

فیصلہ پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اپنے نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے انہیں 2 ہفتوں کی جانچ پڑتال میں ایماندار پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار میرے نئے پاکستان کے نظریے پر پورا اترتے ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں علاقے میں بجلی اور پانی نہیں ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے اس پسماندہ علاقے میں دو لاکھ لوگوں کے لیے ایک ڈاکٹر ہے، عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ پوری طرح آگاہ ہے کہ وہاں کیا کرنا ہے اور میں ہر طرح سے عثمان بزدار کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نئے اور کلین انسان کو سامنے لائیں گے اور گزشتہ روز ہی عثمان بزدار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب ان سے متعلق بھی قتل کے مقدمے میں دیت دے کر صلح کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق 1998 میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے 6 افراد مارے گئے تھے اور عثمان بزدار اور ان کے والد پر قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے مجرم ٹہھرایا تھا لیکن عثمان بزدار اور ان کے والد نے 75 لاکھ روپے دیت ادا کرکے فریقین سے صلح کی تھی

FOLLOW US