Wednesday October 23, 2024

’’ یار اللہ دا واسطہ ای نہ کر، اوئے کوئی روکو اینوں۔۔۔۔۔۔‘‘ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب ’ سردار عثمان بزدار‘ کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

’’ یار اللہ دا واسطہ ای نہ کر، اوئے کوئی روکو اینوں۔۔۔۔۔۔‘‘ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب ’ سردار عثمان بزدار‘ کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کردیا ہے جس کے بعد سے وہ میڈیا میں ان ہیں, کبھی دیت دے

 

کر قتل کیس سے بری ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور کبھی گھر میں بجلی کی موجودگی کا بھی ثبوت سامنے آرہا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر بھی ان سےمتعلق طرح طرح کے تبصرے شروع ہوگئے ، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص چیئر لفٹ پر چیختا چلاتا سنائی دے رہا ہے اور یہ قراردیا جارہا ہے کہ یہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں۔ چیئر لفٹ پر موجود اس شخص( جسے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب قراردیاجارہاہے) کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’نہیں ، اللہ کا واسطہ ، آپ کی منت کرتا ہوں، یہ اونچا لے جارہاہے ، اسے سمجھائیں یار، ہیلو ۔۔۔۔۔بھائی نہیں ہو، آپ کی منت کرتا ہوں، پاؤں نہیں اٹھاؤں گا، میں گرجاوٗں گا، مرجاؤں گا،،،، اوئے ندیمے ۔۔۔‘‘ویڈیو سامنے آنے پر صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ ’’ یار معصوم بند ہ ہے بے چارہ ‘‘۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات بھی اٹھائے اور یہ کہا جارہاہے کہ دراصل ویڈیو میں موجود شخص عثمان بزدار نہیں ہے لیکن آخری اطلاعات تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا واقعی عثمان بزدار ہے یا کوئی اور شخص۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

FOLLOW US