Wednesday October 23, 2024

خان جی کیا یہی ہے تمہاری تبدیلی : عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کس سنگین جرم میں ملوث نکلے ؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا، عثمان بزدار قتل کیس میں دیت دے کرچھوٹ گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ

پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا، قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا تھا، ایف آئی آرمیں عثمان بزدار، والد، بھائی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔سردارعثمان بزدار قتل کیس میں دیت دے کرچھوٹ گئے تھے، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے جنوری 2000 میں فیصلہ سنایا تھا۔بطور تحصیل ناظم عثمان بزدار پر گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کابھی الزام ہے جبکہ گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کے کیس کی انکوائریاں جاری ہیں۔عثمان بزدار نے سال 2013 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر لڑا تھا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں تھی ، جس کے مطابق عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔پنجاب کی وزارت اعلٰی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر کہا تھا کہ ،ذمہ داری سونپنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔یاد رہے کہ عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا ، سردارعثمان بزدارکا تعلق پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔عثمان بزدارپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 286 تونسہ شریف سے منتخب

ہوئے تھے۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قبیلے کے سردارہیں جبکہ انھوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کررکھا ہے، سردارعثمان بزدارجنوبی پنجاب محاذکےسرگرم رکن ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کردیا ہے، عثمان بزدار تونسہ کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے اس علاقے سے جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں کے عوام کو بنیادی وسائل بھی میسر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق تونسہ کے اس علاقے سے ہے جو سب سے پسماندہ ہے، سردارعثمان بزار جس علاقے سےتعلق رکھتے ہیں وہاں وسائل نہیں، یہ واحد ایم پی اے ہیں جس کے گھر میں بجلی تک نہیں، وہاں کے لوگ ایسے ہیں جیسے پرانے زمانے میں رہ رہے ہوں۔عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار جانتا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟ امید ہے وہ زبردست کام کریں گے اور تحریک انصاف کے وژن پر پورا اتریں گے۔واضح رہے کہ انتخابات 2018 میں سردارعثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور چھبیس ہزار پانچ سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔سردارعثمان خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار ہیں اور ڈی جی خان ٹرائبل ایریا کے سابق تحصیل ناظم رہ چکے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب محاذ کا حصہ بھی رہے۔سردار عثمان نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، ان کے والد فتح محمد بزدار تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

FOLLOW US