Wednesday October 23, 2024

وزیراعظم بنتے ہی عمران خان نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا،جان کر عوام بھی خوش ہو جائیگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ وزرا پیر

کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو خزانہ اور شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قملدان ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ اور شفقت محمود کو وزیر تجارت بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ علی زیدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، علی امین گنڈا پور کو وزیر ہاؤسنگ اور شہریار آفریدی کو وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات اور عامر لیاقت کو وزارتِ مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں معروف معاشی ماہر رزاق داؤد اور سابق پولیس افسر شعیب سڈل مشیر ہوں گے جب کہ امین اسلم کو مشیر ماحولیات لگائے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US