Wednesday October 23, 2024

عمران خان جب حلف اُٹھا رہے تھے تو بشریٰ بی بی مسلسل کیا کرتی رہیں؟ سہیل وڑائچ نے دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا

عمران خان جب حلف اُٹھا رہے تھے تو بشریٰ بی بی مسلسل کیا کرتی رہیں؟ سہیل وڑائچ نے دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حلف کے الفاظ کو آسان بنانے کی ضرورت ہے،میرا خیال ہے کہ اس میں کافی چیزیں نئی شامل ہوئی ہیں،زبان بھی بہت مشکل تھی، یہی الفاط آسان طریقے سے بھی کہے

 

جاسکتے تھے۔عمران خان جب حلف اٹھارہے تھے تواس دوران عمران خان کی اہلیہ مسلسل آنکھیں بند کیے کچھ پڑھ رہی تھیں، یقیناً دعائیں کر رہی ہوں گی، یہ بھی بہت مثبت بات ہے کہ ان کے لیے بہت سی دعائیں ہیں۔سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ یہ 6 مہینے عمران خان کے لیے ہنی مون پیریڈ ہے، لیکن اپوزیشن کو بھی اس موقع پر بڑا پن دکھاتے ہوئے آنا چاہیے تھا۔جیونیوز سے گفتگو میں سینئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ حلف کا متن قومی اسمبلی کی قانون سازی کے بعد ہی تبدیل ہوسکتا ہے، عمران خان کی اردو بھی ایسی نہیں کہ وہ اتنے مشکل الفاظ فوری طور پر ادا کرسکیں، آسان لفظ استعمال کیے جاسکتے تھے، مثلاً عناد کے بجائے دشمنی کا لفط استعمال ہوسکتا تھا، ایسی اردو پیش نہ کریں جو کسی کو سمجھ نہ آئے، بلکہ اردو ایسی ہو جو سب کو سمجھ آئے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا،اس کے بعد نومنتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

 

وزیراعظم عمران خان گارڈ آف آنر کے طور طریقے سے مکمل طور پر واقف نہیں،ملٹری سیکرٹری مختلف مواقعوں پر وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی کرتے رہے اور وزیراعظم پاکستان ان کی رہنمائی کرتے رہے۔اس موقع پر عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور تھوڑا سا پریشان بھی تھے۔

’’ ہمیں نہ چائے دی اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شامل کرکٹرز کیا کہتے رہے؟ خاتون رپورٹر کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

FOLLOW US