Wednesday October 23, 2024

عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے آنے والی خبر نے (ن) لیگی قیادت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرنیب نے جواب جمع کرا دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرایا۔نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدرکی درخواست ضمانت مستردکی جائے۔

نیب کا کہنا ہے کہ مجرمان کوجس سیکشن کے تحت سزاہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نوازشریف پرعوامی عہدہ رکھ کرآمدن سے زائداثاثے بنانے کاجرم ثابت کیا،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرنے نوازشریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی۔ جبکہ دوسری جانب ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق صدر آصف زرداری سمیت کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔ سابق صدر کی درخواست سماعت کے لیے آج ہی مقرر کی گئی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اِن چیمبر سماعت کی۔اس موقع پر آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوئے، ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں،

درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر آصفہ بھٹو کو کمرہ عدالت میں ہی روک دیا گیا اور چیمبر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر سماعت کے لیے سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے آصف زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں جب کہ نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس کے علاوہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4 ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

FOLLOW US