Wednesday October 23, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد جیل سے نواز شریف کے حوالے سے دھماکہ خیز خبر آگئی! کب رہا ہونے والے ہیں ن لیگ کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور( نیوز ڈیسک ) شہباز شریف کو درپردہ کوششوں میں کامیابی ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس بناء پر انہوں نے دعوٰی کردکھایا ہے کہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر “عید”اپنوں کے ساتھ منائیں گے لیکن جتنی ان سیاسی قیدیوں کی ضمانت کے چانس ہیں اسی قدر اپنوں کےنامور تجزیہ کار ناصر نقوی اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔ اڈیالہ جیل جانے

 

کے امکانات بھی موجود ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کے بعد ‘شیر” پنجرے سے باہر بھی آسکتا ہے بظاہر وطن عزیز میں تیسرا جمہوری دور شروع ہو رہا ہے لیکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی یہ خدشہ موجود ہے کہ “تحریک انصاف ” کی آئینی مدت اقد ار پوری ہو گی کہ انہیں اس لئے کہ سیاسی ناہمواردی کے موسم میں مضبوط اپوزیشن کے سامنے منشور اور تقاریر کے مطابق ایفائے عہد اور وعدوں کی پاسداری انتہائی مشکل ہے تاہم اپوزیشن کے غیر فطری اتحاد کی پھوٹ حکومت کیلئے آسانی کا باعث بن سکتی ہے ، اسی طرح چاروں صوبوں میں کے ۔پی ۔کے اور سند ھ کی حکومتیں مستحکم ہونگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں وقت کے ساتھ کوئی بھی ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے “نیب ” ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کارروائیوں میں تیز ی کا رجحان پایا جا رہا ہے “آشیانہ اقبال کیس ” میں فواد حسن فواد اور سابق ایم۔ پی۔ اے شیخ علاؤالدین کے انکشافات نئی ہلچل پیدا کرنے والے ہیں جس میں متوالے خواجہ برادران کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوتا نظر آرہا ہے اگر خواجہ سعد رفیق قابو نہ آئے توپھر ولولہ انگیزی یقینا پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ان کے

 

ہمنواؤں کو دن میں تارے ضرور دکھائے گی ، چودھری برادران کا بھی قومی احتساب بیوروں میں آنا جانا رہے گا اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ جلد ایف آئی اے کے چکر لگائیں گے ۔ ان کی ہمشیرہ ضمانت میں توسیع کرانے میں کامیاب ہو گئیں لیکن زرداری صاحب کے وارنٹ گرفتاری واضح نوید سنا رہی ہے کہ ذرابچ کے حالات ماضی جیسے ہر گز نہیں “احتساب ” کی چکی میں رعایت کی گنجائش نہیں ، اس لئے مستقبل کی سیاست کرنے والوں کو خاصا دباؤبرداشت کرنا پڑے گا ۔

FOLLOW US