Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز: پاکستانی قوم کی امیدیں رنگ لے آئیں ۔۔۔ عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد کابینہ سکریٹری نے صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کی۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے

 

عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔تقریب میں شرکت کے لیے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچے۔تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں

 

جبکہ عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت ہیں۔حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاؤس کی کالونی میں واقع ملٹری سیکریٹری کے چھوٹے مکان میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔

FOLLOW US