Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز:تمام تھانوں کے یہ چیز تبدیل کر کے رکھ دو۔۔۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی آئی جی پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبے کے غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے ناموں کو تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے سینئر پولیس افسران سے نئے ناموں کی فہرست طلب کی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے نئے نام علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے مطابق تجویز کریں اور مقامی مشاہیر سمیت مشہور یادگاروں کو بھی ناموں کے انتخاب میں مد نظر رکھا جائے۔ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ناموں کی فہرست جلد از جلد سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے تاکہ مجاز اتھارٹی نئے ناموںکا مکمل جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرسکے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنزکے نام علاقائی پہچان کے مطابق موزوںاور عام فہم ہونا ضروری ہے تاکہ عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ یہ نئے نام علاقوں اور جگہوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اقبال ظفر جھگڑا کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا تھا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا تھا۔

FOLLOW US