Wednesday October 23, 2024

اب سب سے پہلے یہ کام ہو گا۔۔۔۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنما اس عمر نے 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرنے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کا آغاز ہونے جارہا ہے

اس وقت ملک کے اندر بڑاچیلنج لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے ٗاگر روزگار ہی نہ ہو تو ایک شخص مہنگائی کے پہاڑ کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کاآغازہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف حکومت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے کام کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں نئے قائد ایوان چننے کے لیے رائے شماری ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 176 ووٹ لیے جب کہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز میں اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی اے میں جائیں اور جو شہبازشریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی بی میں چلے جائیں جس کے بعد اراکین اپنی اپنی لابی میں چلے گئے۔رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جب کہ شہبازشریف کو 96 ووٹ ملے اور اس طرح عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ قوم کو مقروض کرنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اور ملک کا پیسہ واپس لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں جو تبدیلی ہم لائیں گے قوم اسی کے لیے ترس رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کڑا احتساب ہوگا اور جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا۔

FOLLOW US