Thursday October 24, 2024

کل قومی اسمبلی کا اجلاس کتنے بجے شروع ہو گا اور وزیراعظم کا انتخاب کب کیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد اب وزیراعظم کے انتخاب کا وقت آ گیا ہے جس کیلئے کل شام ساڑھے تین بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔ ملک کے 22ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے

 

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت تک صرف 2 ممبران قومی اسمبلی عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا ۔

FOLLOW US