Saturday January 18, 2025

عمران خان کی وفاقی کابینہ کا اعلان ، کس کس کو کون کونسی وزارت دی جائیگی ؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان دوتین روز میں ہوجائے گا ، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے ۔بڑی بڑی سرکاری جائیدادوں پر ایک کمیشن بنایا

 

جائے گا جس میں ملک بھر سے ماہرین لئے جائیں گے اور وہ بیٹھ کر سٹڈی کریں گے او ر پھر مشورہ دیں گے کہ ان کے جائیدادوں کا کیا کرنا چاہئے ؟انہوں نے کہا کہ یہ بات مسلمہ ہے کہ گورنر ہاؤسز میں گورنرز نہیں رہیں گے ۔ عمران شاہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کا دفاع نہیں کیا جائے گا ۔ عمران شاہ کو شوکاز نوٹس دیدیا گیا ہے اور اس کا جواب آنے پر کارروائی ہوگی ۔

FOLLOW US