Thursday October 24, 2024

مجھے اجازت ملے تو پاکستان میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں، پی آئی طیارے میں قومی پرچم پہن کر رقص کرنیوالے غیر ملکی حسینہ نے بڑی خواہش کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مجھے اجازت ملے تو پاکستان میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں، پی آئی طیارے میں قومی پرچم پہن کر رقص کرنیوالے غیر ملکی حسینہ نے بڑی خواہش کر دی..  پی آئی اے کے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش خاتون ایوانے کہا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اگر مجھے اجازت ملے تو میں بہت دیر تک پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں۔

 

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پولش خاتون ایوا نے کہاکہ پاکستان آنے کی دعوت مجھے ایک پاکستانی دوست نے دی تھی،میں دوسری بار پاکستان آئی ہوں اور میری زندگی کا یہ سفر بہت دلچسپ رہا ۔ میں نے بہت سیر کی اور مقامی لوگوں سے ملی ہوں۔مجھے پاکستان بہت پسند آیاہے ۔خاص طر پر کراچی کے کھانے بریانی ، چکن کڑائی ، مٹھائیاں اور پاکستانی کھانے بہت مزیدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت پر بہت کام ہو سکتاہے ، خاص طور پر شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے کہہ سکتی ہوں کہ میرا نام ایوا ہے اور یہ بھی کہ پاکستان زندہ باد۔ ایوا کا کہنا تھا کہ میں نے کی کی پاکستانیوں کو یہ پیغام دینے کیلئے کی کہ پاکستان توقع سے زیادہ خوبصورت ملک ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ دنیا بھر سے یہاں آئیں اور اگر مجھے اجازت ملے تو میں بہت دیر تک پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں اور یہاں کے لوگوں کے متعلق جاننا چاہتی ہوں، پاکستان زندہ باد۔ پی آئی اے کے طیارے میں کی کی چیلنج کرنے والی پولش خاتون ایوانے کہا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اگر مجھے اجازت ملے تو میں بہت دیر تک پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں۔

FOLLOW US