لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں جس کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی پی ٹی آئی کے منتخب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بھی ڈپٹی سپیکر کا قرعہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے نام ہی نکلا ہے۔عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی
ایوانوں میں بڑی کامیابی ملنے پر متوقع خاتون اول بشریٰ خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ایسا دبنگ پیغام جاری کر دیا ہے کہ مخالفین بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مخالفین کہتے تھے جناب عمران خان سیاست کرنا نہیں جانتا۔ آج وفاق، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں عمران خان کی حکومت ہے۔ سوچو اگر اس کو سیاست کرنا آتی تو کیا ہوتا۔۔۔!!! “