Thursday October 24, 2024

قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک اور نشست خطرے میں پڑ گئی، کس رہنما کو اسمبلی سے باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید سے قومی اسمبلی کی نشست چھن جانے کا امکان، تحریک انصاف نے مخصوص نشست کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار

کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر غلط فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید سے قومی اسمبلی کی نشست واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے آسیہ عظیم کو قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوصی نشستوں کیلئے نامزد کررکھا تھا مگر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی مائزہ حمید کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ معاملے کی سماعت کریں گے۔ فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں ایک نشست کا اضافہ ہو جائے گا۔

FOLLOW US