Thursday October 24, 2024

ن لیگ سے پنجاب چھین لیا، اب وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ تحریک انصاف نے حتمی اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا کہ ن لیگ کو آج جو جھٹکا لگا یہ پہلا نہیں،ابھی مزید جھٹکےبھی لگیں گےکیوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کہ انہوں

نے ملک کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرو ا دیا ہے ،ہم نے ان سے آج پنجاب چھین لیا ہے کیوں کہ یہ اس کے حق دار نہیں تھے، 2008 میں ن لیگ والوں نے فارورڈ بلاک بنایا،کیا اس وقت انہوں نے مینڈٹ کا احترام کیا تھاجو اب مینڈیٹ کی باتیں کرتے ہیں ، آج وہ بڑے جوش کےساتھ کہہ رہے تھے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے،جب آپ نے85لوگوں کوخریدا،فارورڈبلاک بنایاتھاکیاانکے مینڈیٹ کااحترام کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں کو حکومت سے باہر رہنے کی عادت نہیں،اس لئے وہ خود کو بچانے کے لئے واویلا کر رہے ہیں ،سپیکر کے الیکشن میں ہم نے ان کوہرادیاہے،اب بس ان کو قائد ایوان کے الیکشن میں بھی ہرانا ہمارا مشن ہے،پنجاب اسمبلی میں اب تحریک انصاف ،حلیف جماعت کی واضح اکثریت ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹ ساری قوم نے دیکھ لیے ہیں،ان کے بہت سے اراکین نے ووٹ اپنے امیدوارکو نہیں دیا،جنھوں نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا،ان سے ہم نے رابطہ نہیں کیا،ہو سکتا ہے کہ ان اراکین کا پارٹی سے اختلاف ہو،عمران خان کے منشورکوتحریک انصاف کی حکومت لےکرچلے گی،کل شام تک وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوجائے گا،اعلان عمران خان خود کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا کہ ن لیگ کو آج جو جھٹکا لگا یہ پہلا نہیں،ابھی مزید جھٹکےبھی لگیں گےکیوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کہ انہوں نے ملک کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرو ا دیا ہے۔

FOLLOW US