Thursday October 24, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خبریں ۔۔۔۔۔ سردار محمد خان لغاری نے خاموشی توڑتے ہوئے پنجابیوں کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خبریں ۔۔۔۔۔ سردار محمد خان لغاری نے خاموشی توڑتے ہوئے پنجابیوں کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے

لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار محمد خان لغاری کو مضبوط اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ سردار محمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار نہیں ہیں، وہ قومی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا چکے ہیں ۔سردار محمد خان لغاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وزراعلیٰ پنجاب نامزدگی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔میں نے ممبر قومی اسمبلی کی نشست رکھ لی ہے اور میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو چکا ہوں۔واضح رہے کہ سردار محمد خان لغاری معروف پارلیمنٹیرین سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے ہیں۔ اس سے قبل لاہور سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے مراد راس کو پنجابکے وزارت اعلیٰ کے لیے منتخب کر لیے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان نے جس نوجوان رہنما کو پنجاب کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رہنما ممکنہ طور پر مراد راس ہیں۔مراد راس پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جو لاہور سے منتخب ہوئے

۔ مراد راس 2013ء کے انتخابات میں بھی لاہور سے الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مراد راس کو ان کی کارگردگی سے متاثر ہو کر پنجاب کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے سردار محمد خان لغاری کا نام سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تاحال وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے کسی اُمیدوار کو نامزد نہیں کیا جبکہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کا اُمیدوا نامزد کر رکھا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے ایک دو دنوں کے اندر ہی عمران خان بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے کسی ایک نام کا حتمی اعلان کر دیں گے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سردارمحمد خان لغاری ڈیرہ غازیخان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے منتخب ہوئے تھے ،پارٹی قیادت نے انہیں قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھانے دیا۔سردار محمد خان لغاری نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔سردار محمد خان لغاری معروف پارلیمنٹیرین سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے ہیں۔

FOLLOW US