Thursday October 24, 2024

وزیر اعظم کا انتخاب : عمران خان بمقابلہ شہباز شریف ۔۔۔۔۔کسے کتنے ووٹ ملیں گے ؟ اندر کے بھیدی نے پیشگوئی کردی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے بھی ہمارے ووٹ 183 سے 185 ہوں گے عمران خان اقتدار سنبھال کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ، اسمبلی میں احتجاج کر کے ماحول کو خراب نہ کریں

آصف علی زرداری کے مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں حکومتے مقدمات کیسے ختم کر سکتی ہے اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ ہمارے مقدمات ختم کیے جائیں وہ میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہیں نے کہا کہ کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کر سکتے نوا ز شریف کے 300 ارب روپے بیرونے ملک پڑے ہیں ۔ اسمبلی میں حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ ہم انتخابات کو نہیں مانتے ۔ انہیں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نواز شریف کو جیل نہیں بھیجا ۔ یہ عدالت کا اختیار ہے نواز شریف کو رہا کرتی ہے یا نہیں ۔ عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں ، جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے وہ نہیں چل سکتا ۔ پنجاب کے وزیر اعلی کا اعلان کل تک متوقع ہے ہے وفاقی کا بینہ 19 اگست کے بعد حلف اٹھائی گی ۔

FOLLOW US