Thursday October 24, 2024

بریکنگ نیوز: بھارت کے مقبول ترین سابق وزیر اعظم انتقال کر گئے

بریکنگ نیوز: بھارت کے مقبول ترین سابق وزیر اعظم انتقال کر گئے ۔۔۔۔نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حالت نازک ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ واضح رہے اٹل بہاری واجپائی کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسپتال داخل

 

کرایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے93 سالہ اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا ہے۔وہ اس وقت آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج ہیں۔ان کی عیادت کےلئے وزیراعظم نریندر مودی ہسپتال پہنچ گئے۔ مودی نے سابق وزیراعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔اس موقع پرمرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبودجے پی نڈا بھی موجود تھے۔رواں ماہ جون میں انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سانس کی نالی میں انفیکشن بتایا ، اس کے ساتھ ہی ان کے گردوں سے متعلق بھی بیماری کی تشخیص کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے، بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور یونین کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی ان کی صحت کا حال پوچھنے ہسپتال پہنچے تھے۔

FOLLOW US