Thursday October 24, 2024

’’ زرداری کا ووٹ شہباز شریف کو ملے گا یا نہیں؟‘‘ عمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ قومی اسمبلی میں مصافحہ کیوں کیا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

’’ زرداری کا ووٹ شہباز شریف کو ملے گا یا نہیں؟‘‘ عمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ قومی اسمبلی میں مصافحہ کیوں کیا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایوان مین

پہنچے تو وہاں پر انہوں نے بلاول بھٹو ، آصف زرداری اور شہبازشریف سے مصافہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں تاہم اب حامد میر نے اسمبلی میں پیش آنے والے انتہائی دلچسپ واقعہ سنا دیاہے ۔نجی ٹی وی ” جی این این “ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں آصف علی زرداری بیٹھ کر مسکرا رہے تھے ، عمران خان نے انہیں دیکھا تو منہ دوسری طرف کر لیا اور پھر جب وہ دوبارہ مسکرائے تو عمران خان کچھے چلے گئے ، تصویر میں بھی عمران خان کے کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں تھی جبکہ آصف زرداری مسلسل مسکرا رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف زرداری کا ووٹ شہبازشریف کو ملتاہے یا نہیں ۔

FOLLOW US