Thursday October 24, 2024

حامد میر نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا ہائوس جنگ اور جیو کو کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میرنے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر حال ہی میں ایک دوسرا میڈیا گروپ جوائن کر لیا۔ معروف صحافی حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے، لیکن اب حال ہی میں انہوں نے بطور صدر جی این این (GNN) گروپ کو جوائن کر لیا۔ جیو اور جنگ گروپ سے حامد میر کی

 

علیحدگی کافی لوگوں کے لیے ایک سرپرائز تھا، کیونکہ حامد میر مسلسل 16 سال کیپیٹل ٹالک کے نام سے جیو نیوز پر پروگرام کرتے رہے۔تاہم اب حامد میر کے جیو اور جنگ گروپ چھوڑنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق جیو کو اپنے ملازمین کو 10 اگست تک واجبات ادا کرنا تھے، اسی سلسلے میں ملازمین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جس میں ملازمین کی ترجمانی خود حامد میر کررہے تھے۔لیکن 10 اگست پر بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر حامد میر کو جیو اور جنگ گروپ کو مجبوراً خیرباد کہنا پڑا۔واضح رہے کہ 04 اپریل 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں میڈیا کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جیو نیوز کے صحافی حامد میر نے چیف جسٹس کو بتایا کہ جیو نے اپنے ملازمین کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔ برائے مہربانی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کریں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جیو کی طرف سے کون ذمہ دار عدالت میں موجود ہے ؟ کوئی نہیں ہے تو دفتر میں کون ذمہ دار ہو گا۔جیو کی جانب سے عدالت میں جیو کے ایچ

 

آر مینجر سالار جنجوعہ پیش ہوئے۔ سالار جنجوعہ نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا اعتراف کیا جس پر چیف جسٹس نے جیو کو ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھیک مانگو یا قرض لو، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہو جانی چاہئیے۔ جس کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن اس سب کے باوجود جیو اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر جی این این جوائن کر لیا۔

FOLLOW US