Thursday October 24, 2024

آصف علی زرداری پر عدالت کا کاری وار آصف علی زرداری کوعدالت نے زعر دار جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) :جعلی بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بنکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں۔فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صد ر آصف علی زرادری مفرور ملزم قرار پائے ہیں۔اور گزشتہ روز گرفتار کیے گئے انوار مجید اور ان کے

 

بیٹوں کو آج راہدرای ریمانڈ پر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی اداری( ایف آئی اے )نے جعلی بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کر لیا تھا۔۔عدالت نے اومنی گروپ کے اکاونٹس بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل تک جائیدادیں قرق کرنے کا حکم برقرار رکھا ۔ بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاوئنٹس سے منی لانڈرنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اومنی گروپ کے مالک انور مجید، عبد الغنی مجید ، علی کمال ،مصطفی مجید اور ،قمر مجید عدالت میں پیش ہوگئے توان کے وکیل شاہدحامد نے کہاکہ وطن واپسی میں مدد کرنے پر ایف آئی اے کے مشکور ہیں کیونکہ انور مجید اور انکے بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیاہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ای سی ایل میں صرف انور مجید

 

اور عبد الغنی مجید کے نام ہیں لیکن اب باقی تین بچوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کریں گے۔اس پر شاہد حامد نے کہاکہ عدالت کویقین دلاتے ہیں انور مجید اور بچے تحقیقات میں شامل ہوں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ لوگ زرداری فریال تالپور اور زین ملک کی طرح تحقیقات کا حصہ نہیں۔آج جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے علی کمال مجید ،مصطفیٰ ،ذوالقرنین مجید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔تو اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجیدکو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا گیا۔۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانامہ جے ائی ٹی میں حساس اداروں سے متعلق غلط فہمی تھی میں سمجھتا تھا ایجنسیوں کے نام بعد میں شامل کیئے گئے تھے۔

FOLLOW US