Thursday October 24, 2024

اسد قیصر نے پہلے ہی روز اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سنبھالتے ہی ایسی حرکت کر دی کہ ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سنبھالتے ہی خواتین کو ناراض کر ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران خواتین ووٹرز کو کھڑے ہوکر سلام نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین ممبران اسمبلی برابر ہیں آپ جس کرسی

پر بیٹھے ہیں وہ تمام ممبران سے برابری کا سلوک کرتی ہے۔آپ بھی تمام ممبران سے برابری کا سلوک کریں۔آپ مرد ممبران اسمبلی کو تو اٹھ کر سلام کر رہے ہیں۔لیکن خواتین کیلئے ایسا نہیں کررہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ممبران کی عزت کرتے ہیں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تمام خواتین و مرد ممبران اسمبلیان کیلئے برابر ہیں۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےاس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج بھی کیا۔شیریں رحمن کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نومنتخب اسپیکر نومنتخب اسپیکر صرف مرد ارکان اسمبلی کے لیے نشست سے اٹھ رہے ہیں۔خواتین اراکین اسمبلی کے لیے اسپیکر اپنی نشست سے نہیں اٹھ رہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟۔شیریں مزاری نے اسد قیصر کی مرد ارکان سے ملنے کی تصویر پوسٹ کیں۔اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وضاحت بھی جاری کی اور کہا کہ ‘میں خواتین کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں، ایوان سب کے ساتھ مل کرچلاؤں گا۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کو پہلی کامیابی ملی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی تھیں۔

FOLLOW US