Thursday October 24, 2024

’’عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے نا اہل قرار دیا جائے ‘‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کپتان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بنچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جبکہ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں

گے۔عدالت بنچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت آج کرے گا جبکہ بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بنچ کی تشکیل کےخلاف آج اعتراض دائرکیا جائے گا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پی ٹی آئی سے متعلق اچھا تاثرنہیں رکھتے جبکہ جسٹس اطہرمن اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ساتھی اور ترجمان رہے ہیں۔عمران خان کی نا اہلی کےلئے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہدا فاونڈیشن نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

FOLLOW US