Thursday October 24, 2024

بریکنگ نیوز کپتان کے صبح صبح بری خبر آ گئی انصافیوں کے لیے پریشانی کا دن

اسلام آباد(ویب ٖڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ

بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت آج کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بینچ کی تشکیل کے خلاف آج اعتراض دائر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پی ٹی آئی سے متعلق اچھا تاثر نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھی اور ترجمان رہے ہیں ۔ عمران خان کی نا اہلی کے لیے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہداء فاونڈیشن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو سونپ دے۔

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس معاملے پر پارٹی کے اندر مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ عمران خان کی نا اہلی کے لیے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہداء فاونڈیشن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

FOLLOW US