Thursday October 24, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بری خبر آگئی

ریاض(نیوز ڈیسک)عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بری خبر آگئی .. عجب حسن اتفاق ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جب بھی حکومت آئی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی، لیکن اگلے وزیراعظم عمران خان کی بدقسمتی دیکھئے کہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی تیل کی

 

قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔تیل کی عالمی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین بتا رہے ہیں کہ سعودی عرب نے جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں تیل کی پیداوار میں واضح کمی کردی جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ یاہو نیوز کے مطابق گزشتہ روز WTIکروڈ کی قیمت 1.28 فیصد اضافے کے ساتھ 68.06 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 1.43 فیصد اضافے کے ساتھ 73.65ڈالر پر جا پہنچی۔رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں 52800 بیرل یومیہ کمی کے ساتھ پیداوار 10.387 ملین بیرل یومیہ پر آگئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جولائی کے مہینے میں سعودی خام تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب مارکیٹ میں جس طرح کی طلب کی امید کررہا تھا وہ نظر نہیں آرہی۔ اسے خدشہ محسوس ہو رہا تھا کہ طلب کی کمی کی وجہ سے تیل کی قیمت ایک بار پھر گرنا شروع ہوجائے گی لہٰذا رسد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بہرحال، سعودی عرب کی جو بھی مجبوریاں ہوں ایک بات واضح ہے کہ ہمارے لئے یہ اچھی خبر نہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم بھی ہوتو ہمارے ہاں مہنگائی کم نہیں ہوتی لیکن جب یہ قیمت بڑھنے لگے تب کیا ہوتا ہے، یقیناً آپ جانتے ہیں۔

FOLLOW US