Thursday October 24, 2024

(ن) لیگیوں کی سیاست کو آخری جھٹکے۔۔۔۔۔ نامور (ن) لیگی رہنما کی عام انتخابات میں شکست کے بعد انکی اہلیہ بھی سیاست سے آؤٹ ۔۔۔۔تازہ ترین خبر آ گئی

فیصل آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا افضل خاں کے بعد ان کی اہلیہ بھی مخصوص نشستوں پر اپنی سیٹ کھو بیٹھیں جبکہ فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی خالدہ منصورمخصوص نشستوں پر واحدکامیاب خاتون امیدوار بن گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب

سے پنجاب اسمبلی کے لئے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست میں فیصل آباد سے 2خواتین کا نام شامل کیا گیا تھا جن میں 19 ویں نمبرپر سابق رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور جبکہ 32 ویں نمبر پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرنجمہ افضل کورکھا گیا تھا لیکن پنجاب اسمبلی کے لئے کامیاب امیدواروں کے تناسب سے مسلم لیگ ن کو مجموعی طورپرخواتین کی مخصوص نشستیں ملیں جس کے بعد19 ویں نمبرپر موجود بیگم خالدہ منصور تورکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئیں جبکہ32 ویں نمبر پر موجود ڈاکٹر نجمہ افضل اس مرتبہ اپنی نشست کھو بیٹھیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹرنجمہ افضل سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خاں کی اہلیہ ہیں اور وہ2013 کے عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں تھی جو اس مرتبہ ناکام رہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو کارنر میٹنگ کے دوران عوام نے گھیر لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اور انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے تمام امیدوار کامیابی کے حصول کے لئے اپنے حلقوں میں عوام سے ووٹ کی درخواست کر رہے ہیں .

بعض امیدواروں کو اپنے حلقے کے عوام کے تندوتیز اور تلخ سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جب کہ بعض سیاستدانوں کو تو عوام کے اشتعال کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ عوامی عدالت اور سوالات کا سامنا کرنے والے سیاستدانوں میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، تحریک انصاف کے عارف علوی اور خرم شیرزمان بھی شامل ہیں۔سابق وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا چک نمبر 119 میں کرنا پڑ گیا جب ان کی تقریر کے بعد ووٹر نے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی اور شکایت کی کہ آپ نے ہمارے علاقہ میں کوئی کام نہیں کیا، جس پر رانا افضل نے جواب دیا کہ بہت سارے کام نہیں بھی ہوتے۔ اس دوران رانا افضل کے حامیوں نے نوجوان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر پنڈال سے باہر نکال دیا اور مبینہ طور پر نوجوان پر تشدد بھی کیا گیا۔2 روز قبل بھی رانا افضل کے حلقے کے عوام نے انہیں گھیر کر سوالات کی بوچھاڑ کردی تھی، عوام کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیرمملکت کے ڈیرے پر گئے تھے لیکن انہوں نے کہا ہم آپ کو نہیں جانتے، جو ایم این اے گھر آئے ہوئے شخص کو پانی نہیں پلا سکتا وہ ہمارے لئے کیا کرے گا؟۔

FOLLOW US