Thursday October 24, 2024

اب بلوچستان کی تقدیر بدلے گی، ڈپٹی اسپیکر نے منتخب ہوتے ہی بہت بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں بلوچستان کو بڑی سیٹ مل گئی۔ نومنتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بلوچستان کے لیے شاندار اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر لیے گئے۔ جبکہ بعد ازاں

کروائی جانے والی رائے شماری میں تحریک انصاف کے ہی قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لیے گئے۔اسد قیصر نے 176 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔ جبکہ قاسم سوری نے کل 183 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔ قاسم سوری کے مقابلے میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے والے اپوزیشن کے امیدوار اسد محمود کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود اپوزیشن کے کل 146 ووٹوں میں سے 144 ووٹ حاصل کر پائے۔ اپوزیشن کے 2 اراکین نے اسد محمود کی حمایت میں ووٹ نہیں دیا۔انتخاب مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قاسم خان سوری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف لیا۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قاسم خان سوری نے بلوچستان کے شاندار اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نےایک ورکرکوڈپٹی اسپیکر کےلیےنامزد کیا۔اسعد محمود نے جمہوری اندازمیں مقابلہ کیا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ چھوٹے اور محروم صوبے کو اہمیت دی گئی۔میرا تعلق بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے سے ہے۔بلوچستان تعلیم،،صحت ،پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔بلوچستان کو حقوق دلائیں گے۔ قومی اسمبلی میں بلوچستان کو بڑی سیٹ مل گئی۔ نومنتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بلوچستان کے لیے شاندار اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر لیے گئے۔

FOLLOW US