Thursday October 24, 2024

مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم کا ووٹ صرف ایک ہی صورت میں دے سکتے ہیں جب پیپلزپارٹی نے ایسی شرط عائد کر دی جسے مسلم لیگ (ن) نے ماننے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کووزارت عظمیٰ کےلئے ووٹ دینا شہبازشریف کے کسی متبادل امیدوار کی نامزدگی سے مشروط کر دیا ہے ۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پیپلزپارٹی ن لیگ سے وزیراعظیم کا امیدوار تبدیل کروانے کی کوشش کرےگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے بھی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیاتھا جس کے بعد متحدہ اپوزیشن اتحاد ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔زرداری اور بلاول کی جانب سے مؤقف سامنے آنے پر ن لیگ کی جانب سے بھی شہباز شریف کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیڈ لاک کی صورتحال سامنے آئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے تحریک انصاف قائد ایوان کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کی عدم موجودگی یا حمایت سے اپنا قائدایوان لانے میں کامیاب ہو سکتی ہے

FOLLOW US