Thursday October 24, 2024

آپ جیساکہہ رہیں ہیں ویسا ہی ہو گا، آصف علی زرداری نے بڑی یقین دہانی کروا دی؟دھماکہ دار خبر آ گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گپ شپ ہوئی تو انہوں نے بھی اپوزیشن کے اتحاد کے ختم ہونے کی جانب ہی اشارہ کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اپوزیشن کچھ اور ہے، کل کچھ اور ہو گی اور پرسوں کچھ اور ہو گی، حالات بدلے

ہوئے ہوں گے۔ میں تو پہلے کہہ چکا تھا کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں آ سکتیں۔ میری آج اسمبلی میں آصف علی زرداری سے گپ شپ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جو آپ ٹی وی میں کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار لائے گی اور پیپلز پارٹی کا اپنا امیدوار ہو گا۔

FOLLOW US