Friday October 25, 2024

ن لیگ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کس کو ووٹ دے گی؟ شہباز شریف کے فیصلے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ سپیکر پیپلزپارٹی، ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہوگاجبکہ وزیراعظم کے لیے امیدوار ن لیگ سے ہوگااور ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گی، ن لیگ سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ دےگی۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات ہوئی ،انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنےکی ہدایت کی،ہم نے سیاہ پٹیاں باندھی ہیں،اسمبلی کے اندراورباہراحتجاج کریں گے،متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کو2 ہفتے ہوئے ہیں،انتخابات میں دھاندلی کے سوالوں کاجواب لےکررہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ سپیکر پیپلزپارٹی، ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہوگاجبکہ وزیراعظم کے لیے امیدوار ن لیگ سے ہوگااور ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گی، ن لیگ سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ دےگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت پہلے ہی جانبداربن چکی تھی ،الیکشن کمیشن ذمہ داری ادائیگی میں مکمل ناکام رہا، استغاثہ نوازشریف اورانکی بیٹی کیخلاف کرپشن کاثبوت پیش نہ کرسکانواز شریف کی باوقار اور باعزت رہائی کے لئے قوم دعاکرے ۔

FOLLOW US