Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز :قومی اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب : اسد قیصر بمقابلہ خورشید شاہ ۔۔۔۔ جیت کس کا مقدر بننے والی ہے ؟ پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے آج ہونے والے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 180 سے زائد ووٹوں کے حصول کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹف فائٹ دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔سینیٹر فیصل جاوید نے

روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کے سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو 180سے زائد ووٹ ملیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ ہمارے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گی،انہوں نے کہاکہ پیر کی شب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی تمام اتحادی جماعتوں کے منتخب ارکان کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیکرٹریٹ کے انچارج افتخار درانی کاکہنا تھا کہ سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو 184 ووٹ ملیں گے اور تمام اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گی۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے عہدے کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے جو 17 اگست کو ہو گا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے جس میں آج کی کارروائی کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف احتساب عدالت میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی پیشی کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے۔اجلاس کے آغاز پر 5 منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا، جو کسی وجہ سے 13 اگست کو حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کے سعد محمود کے درمیان بھی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔قومی اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔موجودہ اسپیکر ایاز صادق نئے اسپیکرکے انتخاب تک اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس شروع ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔اس دوران کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔شیڈول کے مطابق ہر ووٹر کو سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے بیلٹ پیپر جاری ہوگا اور امیدوار اپنے 2، 2 پولنگ ایجنٹوں کے نام اسپیکر کو دے سکیں گے۔

FOLLOW US