Friday October 25, 2024

’’میرے بھائی کیساتھ یہ سلوک قابل قبول نہیں ‘‘نواز شریف کی ایسی تصویر میڈیا پر آگئی کہ دیکھ کر شہباز شریف کا صبر جواب دے گیا ، انتہائی قدم اٹھا لیا

لاہور(سی پی پی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں۔ گزشتہ روز نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔۔شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں لایا گیا۔جس کے بعد نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی۔

نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر شہاز شریف برہم ہو گئے۔۔شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر نواز شریف سے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو مراسلہ لکھ کر نواز شریف کو نیب عدالت لے جانے کے طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر شدید تضحیک آمیز اور غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے۔ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہینت کی عکاسی کرتا ہے، ان کے خلاف اس طرح کے نامناسب رویہ کو فوری طور پر روکا جائے۔شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم سے نواز شریف کے ساتھ روا رکھے گئے توہین آمیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہیں جن پر کرپشن کا کوئء الزام نہیں، انہوں نے ملک میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو بھی متعارف کرایا ہے۔اد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریفاپنی صاحبزادی اور سیاسی جانشین مریم نواز کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے سنائی جانے والی سزا کاٹ رہے ہیں۔

FOLLOW US